عمران خان دوران قید1کروڑ26لاکھ کاکھاناکھا گئے،تفصیلات آ گئیں
عمران خان کی قید حکومت کو مہنگی پڑ گئی ،عمران خان اڈیالہ جیل میں 21ماہ کے دوران 26لاکھ کا کھانا کھا گئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
عمران خان 21ماہ کے دوان ایک کروڑ 20 26لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے،عمران خان کے یومیہ کھانے کا خرچ 20ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔
عمران خان سے پی ٹی آئی کمیٹی کی ملاقات کروانا میری نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے : ایاز صادق
بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی سیکیورٹی پر 24 گھنٹوں کے لیے 26 اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، تنخواہ کی مد میں ماہانہ 24 لاکھ روپے جبکہ 21 ماہ میں 6 کروڑروپے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ عمران خان کی بیرک کے اردگرد سیکیورٹی کے انتظامات پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر نیب، ایف آئی اے سمیت فوجداری مقدمات بھی زیرسماعت ہیں، جن پر نیب پراسیکیوٹرز پر 30 کروڑ روپے اور ایف آئی اے نے 5 کروڑروپے خرچ کیے ہیں جبکہ فوجداری مقدمات میں سیکیورٹی آفیشلز 10 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔
عمران خان کے لیے جیل میں 2 بیرکس مخصوص ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹرینگ کی جاتی ہے جبکہ جیل میں ان کے معائنے کے لیے بھی 6 سے زائد ڈاکٹر مختص ہیں۔