وزیرتوانائی کی پروٹیکٹڈصارفین کیلئےبجلی کی رعایت ختم کرنےکی تردید

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈئی ختم کرنے کی تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مستحق صارفین کو نئے کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے مالی ریلیف کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےمیڈیا پر چلنے والی ایسی خبروں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اب 2 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جنہیں حکومت مسلسل سبسڈائی دے رہی ہے۔
وفاقی وزیرتوانائی نےبجلی کے بلوں پر ٹیکسوں میں اضافے کے امکان کو یکسر رد کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اس وقت حکومت کے پاس ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے صارفین کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے تاکہ یہ سبسڈائی صرف اور صرف حقیقی حقداروں تک ہی پہنچائی جا سکے۔
وزیرتوانائی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران بجلی پر سبسڈائی حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 95 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 15 لاکھ ہو چکی ہے، جس کے باعث اس وقت ملک کے تقریباً 86 فیصد یعنی 2 کروڑ 95 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کو سبسڈائی مل رہی ہے۔
