ٹرائی نیشن ویمن سیریز، آئرلینڈ نےپاکستان کوشکست دیدی

ٹرائی نیشن ویمن سیریز میں آئرلینڈ ویمن نے پاکستانی ویمن کو سات وکٹوں سے شکست دے  دی۔

ڈبلن میں کھیلی جارہی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستانی ویمن نےآئر لینڈ ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

پاکستانی ویمن نے مقررہ20اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر176رنزبنائے تھے اور آئرلینڈکی ٹیم کو جیت کیلئے177رنزکاہدف دیاتھا جو انہوں نے 20ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی ویمن کی پہلی وکٹ 44 رنز پر گر گئی۔گل فیروزہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں۔پاکستانی ویمن کی دوسری وکٹ 57 رنز،تیسری وکٹ 145 رنز،چوتھی وکٹ 155 رنز، پانچویں وکٹ 173 رنز پر گری تھی۔

Back to top button