ایشیا کپ : میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

ایشیا کپ کے آخری میچ میں میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
سپر اوور میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 2 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے پہلی ہی گیند پر 3 رنز بنا کر مییچ جیت لیا۔
بھارت کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی جس کے بعد میچ ٹائی ہوگیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس صفر، کوسل پریرا 58، چرتھ اسالنکا 5، کمنڈو مینڈس 3، پتھم نسانکا 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ داسن شاناکا 22 اور جنتھ لیانگے 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل بھارت نے سری لنکا کو جیت کےلیے 203 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
سری لنکا کے کپتان چرتھ اسالنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 61، شبمن گل 4 ، سوریا کمار یادو 12، سنجو سیمسن 39 ، ہاردک پانڈیا 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ تلک ورما 49 اور اکسر پٹیل 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا، دشمنتھا چمیرا ، وانندو ہسارانگا، داسن شاناکا اور چرتھ اسالنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی ٹیم میں سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، ہرشیت رانا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم چرتھ اسالنکا (کپتان)، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، کمنڈو مینڈس، کوسل پریرا، وانندو ہسارانگا، داسن شاناکا، جنتھ لیانگے، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور نوان تُشارا پر مشتمل ہے۔
