ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا : محسن نقوی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
صدر اے سی سی محسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، جب کہ میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں کرکٹ سے متعلق ایک معروف ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام انتظامی و تکنیکی معاملات طے پاچکے ہیں، اور اس کا باضابطہ شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کےمطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول کی تیاری کےلیے کچھ وقت مانگا تھا۔

ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، اور اس کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی تھی، ج کہ ابتدائی اعلان آج متوقع تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، لیکن بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان نہ آنے کےبعد، پاکستان نے بھی واضح کردیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم ایشیا کپ کےلیے بھارت نہیں بھیجے گا۔

Back to top button