پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار دیدیاگیا

1سال کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی کے طور پر ابھرا ہے
رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر بڑھانے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی آمد نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرم ناک شکست
مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانے کے بعد سے اب تک 45 ماہ میں اوورسیز پاکستانی اس کے ذریعے 8 ارب ڈالر سے زائد کی رقم بھیج چکے ہیں، عیدالاضحیٰ قریب آنے کی وجہ سے آر ڈی اے کی آمد میں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے، کیوں کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فیملیوں کو سپورٹ کرنے کیلیے رقوم بھیج رہے ہیں۔
