ایشین باکسنگ بورڈ انتخابات: پاکستان کے خالد محمود کامیاب، بھارت کو شکست

بھارت کو کھیل کے میدان میں ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب ایشین باکسنگ کنفیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے امیدوار محمد خالد محمود نے بھارتی امیدوار کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔
یہ انتخابات تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا کے زون سے پاکستان کے محمد خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا۔
رائے شماری کے دوران محمد خالد محمود کو 18 ووٹ ملے جب کہ بھارت کے اجے سنگھ صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے۔
اس فتح کے بعد محمد خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہو گئے۔
مبصرین کے مطابق ووٹنگ میں رکن ممالک نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے امیدوار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جو خطے میں پاکستان کی کھیلوں کے سفارتی اثرورسوخ میں اضافے کی علامت ہے۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری
یہ پیشرفت نہ صرف پاکستانی سپورٹس فیڈریشن کے لیے ایک اہم کامیابی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو ایک اور سپورٹس محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
