آسام میں تباہ کن سیلاب سے 15افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے 15 افراد کی جان لے لی۔

رپورٹس کے مطابق سیلاب سے اب تک 10 اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 3 مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 15 ہوگئی ہے۔

قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: نواز شریف

 

آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3 بڑے دریاؤں کوپیلی، بارک اور  خوشیارا خطرناک حد سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ اس وقت ریاست آسام کے مختلف اضلاع میں 40 ہزار سے زائد افراد  187 ریلیف کیپموں میں مقیم ہیں۔

دوسری جانب مختلف بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر بھی جاری ہے اور گرمی کے باعث اب تک 70 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Back to top button