عاطف اسلم نے ”محبت کی کہانی “سنادی

گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی نظر کی ”محبت کی کہانی “سنادی۔
عاطف اسلم کا بھارتی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارچ 2013میں اہلیہ سارہ بھروانا کے ساتھ شادی کی تھی ۔اب ماشااللہ 3بچے بھی ہیں۔میری اہلیہ کاروباری خاتون ہیں۔
عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا
گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا کہ اہلیہ کو شادی سے پہلے ایک تقریب میں دیکھا تھا اور دیکھتے ہی محبت ہو گئی تھی۔پھر میں اللہ تعالیٰ سے دعاکرتا تھا کہ میری ان سے شادی ہو جائے ۔پہلے کبھی کسی لڑکی سے اس طرح بات کرنے کی خواہش نہیں جاگی تھی۔
