اسرائیلی وزیراعظم نے رفح کی خیمہ بستی پرحملہ افسوسناک قرار دیدیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کو افسوس ناک حادثہ قرار دیدیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ روز اس وقت اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے جب اقوام متحدہ اور کئی یورپی ملکوں سمیت پوری دنیا میں اسرائیل کی مذت کی جا رہی تھی کہ اس کی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔
توہین عدالت کیس : مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی
واضح رہے کہ رفح پچھلے تقریباً آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران بے گھر ہونےوالے غزہ کے فلسطینیوں کی اکلوتی پناہ گاہ ثابت ہوا جہاں ایک اندازے کے مطابق 15 لاکھ کے لگ بھگ بے گھروں نے اس عرصے میں پناہ لی۔اب انہیں ایک بر پھر اسرائیلی فوج کے حملوں ، بمباری اور بے گھر و نقل مکانی کا سامنا ہے، وہ اسرائیلی فوج کے دباؤ پرنئی جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں مگر اسرائیلی فوج اس کی پرواہ کیے بغیر انہیں نشانہ بنا رہی ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کے حکم کے مطابق دو بار نقل مکانی کر چکے ہیں۔
