توہین عدالت کیس :  مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرادیا۔ مصطفیٰ کمال کا مؤقف اختیار کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ کو بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ان  کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ سے متعلق اپنے ہر بیان خصوصاً 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیر مشروط معافی کا طلب گار ہوں، معزز عدالت سے معافی کی درخواست اورخود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ دونوں رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہوگی۔

Back to top button