ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ سرمایہ کاری روکنے کےلیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی کی پوری جماعت میں قول و فعل کا تضاد ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑی کاوشوں سے معیشت کو سنبھالا دیا، توقع کے برعکس مئی میں مہنگائی 11 فیصد پر آ گئی ہے، معیشت درست ٹریک پر گامزن ہو چکی ہے،عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کےلیے دن رات کوشاں ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی کی پوری جماعت میں قول و فعل کا تضاد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے  مزید کہا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ آئی ٹی سیکٹر میں قوم کو بڑی خوش خبری دینے والے ہیں جب کہ ورلڈ بینک اور ایشین بینک، پاکستان کی معاشی صورت حال کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ  کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کے دور حکومت میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے اور ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا اور ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، تاہم ہماری حکومت کے  آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، حکومت نے مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عرب امارات  کے ساتھ تعلقات بہتر کیے جس سے ملک میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہمارا پورا فوکس ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے جس کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، ملک ہے تو سب کچھ ہے ، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے

Back to top button