گھر میں چوری کیلئے آنیوالا چور ’اے سی‘ چلا کر وہیں سوگیا

بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا شخص ڈرائنگ روم میں ائیر کنڈیشن دیکھ کر وہیں لیٹ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں نشے میں دُھت چور 2 جون بروز کو داخل ہوا ، ڈرائنگ روم میں چور کی نظر اے سی پر پڑی، ملزم نے اے سی چلایا اور وہیں زمین پر لیٹ کر سوگیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ایک ڈاکٹر سنیل پانڈے نامی شخص کا تھا جو اہلخانہ سمیت گھر میں موجود نہیں تھے، ملزم نے گھر خالی دیکھا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔

Back to top button