ایران پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں : خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں، جس کا ہمیں دلی رنج ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے،اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کےخلاف حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں،احتجاج کو پر امن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بد امنی یا نقصان سے بچیں۔

امریکہ کی ایران میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال ہونے کی تصدیق

وزیر دفاع نے کہا کہ ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا،ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔

Back to top button