حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون سے حملہ

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہوگئی اور اسرائیل پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے، حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا گیا۔
حزب اللہ کے مطابق قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین،نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینےکا حق دیا ہے۔
امریکہ کی ایران میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال ہونے کی تصدیق
یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے میزائل اور ڈرون امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کےبعد پہلی مرتبہ فائر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ حزب اللہ کے پروجیکٹائلز کو ناکارہ بنادیا گیا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
