آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

آڈیو لیک کیس کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی۔ عدالت نےکیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کردی۔

سوشل میڈیا مہم : جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو کل دوبارہ طلب کرلیا

واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Back to top button