بلاول بھٹوکا تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کااعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کااعلان کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاتاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے درمیان ہو ں،پنجاب کی سرزمین پرہوں۔کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ بھٹو کو شہید کرکے پیپلزپارٹی کو ختم کردیں گے۔ہم جیالے ہیں جھکنے والے نہیں۔ہم ڈرنے والے نہیں،پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ اشرافیہ کی غریب دشمن سیاسی جماعتوں کو پنجاب اورملک پرمسلط کیاگیا۔یہ غریب دشمن ،مزدوردشمن جماعتیں ہیں۔یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں عوام کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔مہنگائی تاریخی سطح پرپہنچ چکی ہے ۔بینظیر بھٹو غریبوں ،کسانوں ،مزدوروں کی وزیراعظم تھیں۔