پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کارروائی کی استدعا کی ہے۔

توہینِ عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور اراکینِ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا تھا۔

Back to top button