”بلا“بحالی ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع

انتخابی نشان ”بلا“بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبران، قانونی ٹیم نے شرکت کی
ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی پیٹشن تیار کرائے گا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےانتخابی نشان بلے کوآزادامیدواروں کی فہرست سے نکال دیا۔الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پرآزادامیدواروں کی فہرست بھی اپڈیٹ کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےانتخابی نشان بلے کوآزادامیدواروں کی فہرست میں14ویں نمبر پر درج کرکے انتخابی کوڈ 19دیا تھا۔الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 217کے تحت الیکشن کمیشن اہل سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرتا ہے۔

Back to top button