ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں: صدر، وزیر اعظم

ثقافتی ورثے کے تحفظ کے دن کے موقع پر صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا مرکز، سنگی دور سے مغلیہ عہد تک تاریخی تسلسل ہے، موہن جو داڑو اور مہر گڑھ سمیت تاریخی مقامات قومی شناخت کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے فن پارے عالمی توجہ کا مرکز ہیں، ورثہ صرف تاریخ نہیں، روزگار اور معیشت کا بھی اہم ذریعہ ہے، سیاحت کے فروغ میں تاریخی مقامات کا کلیدی کردار ہے، نوجوانوں اور برادریوں کو ورثے کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اپنے بھرپور تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ضمن میں بھرپور عزم رکھتا ہے۔ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز، پہلی پرواز روانہ
وزیراعظم نے کہا کہ ثقافتی ورثہ انسانی تہذیب، ماضی کی حفاظت، حال کی عکاسی اور مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے، ان کے مطابق پاکستان کا ثقافتی ورثہ قدیم تہذیبوں اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہے جو قومی شناخت کا اہم حصہ ہے۔
