حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز، پہلی پرواز روانہ

 

پاکستان میں آج سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔پہلی پرواز 160 عازمین کو لے کر کراچی سے روانہ ہوئی۔

نجی ائیرلائن کے ذریعے کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارک باد دی۔

رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔

 

بشریٰ بی بی کی رہائی کی کوشش، بیرسٹر گوہر نے بانی کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا

دوسری جانب سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، اس سال 10 ممالک کے 17 سٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا۔

مکہ روٹ انیشیٹیو میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ شامل ہیں۔

Back to top button