ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار

 

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے کم کرنے سے انکار کر دیا اور کرائے برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن کرایوں میں کمی نہیں کر رہے۔ کرایوں میں کمی ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کے بعد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ٹرانسپورٹرز نے کئی ہزار گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کی طرف سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں۔

 

 ایران کےساتھ ڈیل ہوئی تواسلام آبادجاسکتا ہوں،ڈونلڈٹرمپ

دوسری جانب ان  کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹول ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے چالان میں ریلیف دیا جائے۔ عوام کی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی پیٹرولیم مصنوعات کی کمی اور قیمتیں برقرار رکھنے سے ہوگی۔

Back to top button