بشریٰ بی بی کی رہائی کی کوشش، بیرسٹر گوہر نے بانی کی فیملی کو لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کےلیے کوششیں شروع کردیں اور عمران خان کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پہلے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں اور بعد ازاں عمران خان کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہے۔جب کہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی بشریٰ بی بی سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بشریٰ بی بی کے معاملے پر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہوگی،دعوی کیاکہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیررہنماوں کی اپیلوں پر جلد سماعت متوقع ہے۔
اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ساتھ عمران خان کی فیملی سے ملاقات کریں گے، انہیں دوبارہ اعتماد میں لیں گے۔
