آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے آبنائے ہرمز تمام بحری جہازوں کے لیے کھلنے کی خبر پر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ رپورٹس کےمطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کےبعد یہ 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 11.32 فیصد کمی کےبعد 88.07 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا خیر مقدم

یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کےلیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کےلیے کھول دیاگیا ہے اور جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران یہ راستہ مکمل طور پر فعال رہے گا۔

Back to top button