ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا خیر مقدم

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے تجارتی سرگرمیوں کےلیے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کردیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

لبنان اسرائیل جنگ بندی : ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتےہوئے کہا تھاکہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کےلیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

 

Back to top button