کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی فتح میں رائلی روسو کی ناقابل شکست 60 رنز اور حسن نواز کی 49 رنز کی اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں دنیش چندی مل 3، کپتان سعود شکیل 1 اور شامل حسین 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بیون جیکبز 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سےقبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں اسامہ میر 22، فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17، سکندر رضا 15، چرِتھ اسالنکا6، محمد نعیم 4، محمد فاروق 2، کپتان شاہین شاہ آفریدی 0 اور حارث رؤف 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق اور جہاں داد خان نے 3، 3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

Back to top button