بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان

 

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی سکواڈ میں 4 نئے چہرے شامل کیے گئے اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سرفراز احمد کو دی گئیں ہیں۔

 

شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھاگیا ہے جب کہ 4 نئے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،سکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا جب کہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کےمیچز مکمل ہونے کےبعد کیمپ جوائن کریں گے۔قومی ٹیم کا کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کےلیے روانہ ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کےلیے ہیڈ کوچ مقرر کیاگیا ہے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، حسن علی، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

 

Back to top button