قیام امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ایئر چیف

 

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سیاسی اورعسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ایئر چیف نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کویقینی بنانا ہے، معرکہ حق، بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئرفورس نےنہ صرف دشمن کے جہازگرائے بلکہ تاریخ رقم کی، دشمن پاکستان کی طاقت اورہنرمندی دیکھ کردنگ رہ گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا ملک ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم

ایئر چیف ظہیر احمد نے کہا کہ کسی بھی جارحیت پرریکارڈ وقت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارتی زیر قبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کرایا جائے۔

Back to top button