تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر ملازمین کے لیے مفت بجلی کی سہولت کو ختم کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر ورکرز کے لیے مفت بجلی کی سہولت کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔
ایکس (ٹوئیٹر)پر جاری پیغام میں وزیر توانائی اویس لغاری کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول کیا، مفت بجلی کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی اور ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو۔
