گورنر کے پی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اور امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں توانائی، سلامتی، معدنی وسائل، اور پائیدار ترقی کے لیے تکنیکی تعاون اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے امریکا ایران جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار ذمہ دارانہ ہے۔
فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان شروع دن سے ہی خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکراتی عمل پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، تکنیکی ماہرین اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد برطانیہ میں خدمات انجام دے رہی ہے اور برطانوی حکومت سے توقع ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
