چترال اور لوئر دیر میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال

 

 

چترال اور لوئر دیر میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بن گئی اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے۔

بارشوں کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں اور علاقے میں جاتی سردی کا سلسلہ بھی رک گیا ہے۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کی جانب سے عوام  خصوصاً ڈرائیورز سے اپیل کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

 

فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات

علاوہ ازیں چترال کی تحصیل دروش کے علاقے کلدام گول نالہ میں گزشتہ رات پہاڑوں پر شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث دیر چترال روڈ پر مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوسٹر اور دیگر گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

Back to top button