آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیدی

پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔جواب میں قومی ٹیم 89 رنز ہی بنا سکی اور تمام ٹیم آؤٹ ہوگئی۔دوسری  اننگز کے آغاز پر ہی اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود 2,2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہوں نے 10 رنز اسکور کیے اور پویلین چلتے بنے، بابر اعظم 14 ، سرفراز احمد 4 ، آغا سلمان اور فہیم اشرف 5،5 ، عامر جمال 4  اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اس میچ میں مچل اسٹارک اور نیتھن لائن نے5، 5، جوش ہیزل ووڈ نے 4،  پیٹ کمنز نے تین، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان چھوڑنے والےغیر ملکیوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار سےمتجاوز

Back to top button