24سال بعد پاکستان آنیوالی آسڑیلوی کرکٹ ٹیم وطن روانہ ہوگئی
پاکستان کو 24 سال بعد دور کرنیوالی آسٹریلوی کر کٹ ٹیم واپس وطن روانہ ہوگئی۔
پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی اپنے وملک روانہ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رامیز راجا نے
مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ روزہ ٹیسٹ میچز کا آخری گھنٹے میں فیصلہ ہونا اور ون ڈے میچز کا ہائی اسکورنگ ہونا اور آخر میں واحد ٹی 20 مقابلے میں کھلاڑیوں نے زبردست ایکشن دکھائے، کرکٹ دیوانوں کے دل موہ لیے۔
کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے
قبل ازیں پاکستان کے تاریخی دورے کے اختتام پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے درمیان شرٹس، کیپس اور اپنے بلوں کا تبادلہ ہوا۔