بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی، نئی قیادت کا اعلان

قومی بلے باز بابراعظم نے ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پی سی بی شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سونپ دی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے، نئےکپتان کو اپنے تجربےکی بنیاد پر سپورٹ کروں گا۔بابر اعظم نے آج ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی تھی ، جس کے دوران انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بنناتمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا۔
دوسری جانب بابراعظم کی جانب سے کپتانی سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد کرکٹ بورڈ نے بلے باز شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا
ہے جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
