آئس لینڈ میں زلزلے کے 600 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ

آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 600 جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد آتش فشاں پھٹنے کے خدشے پر علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کے نزدیک واقع شہر گرینڈاوک میں چند گھنٹوں میں زلزلے کے 6 سو جھٹکے محسوس کیے گئے، برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے گھروں کی دیواریں دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں، جبکہ سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کے نزدیکی قصبے سے 4 ہزار افراد کو یہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔