سعودی عرب کے دفاع کیلئےہرقسم کے وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا واضح عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے دفاع کے لیے سعودی عرب کو ہر قسم کے دستیاب وسائل فراہم کریں گے۔
خواجہ آصف نے انٹرویو کے دوران نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجیوں کی فضائی حملوں میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی فوجی صلاحیتیں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے نئی دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے لیے دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن جب میں یہ کہتا ہوں کہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں تو اس کا مطلب ہے جو وسائل ہمارے پاس موجود ہیں وہ سب سعودی عرب کے لیے دستیاب ہوں گے اور یہ واضح بیان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے حوثیوں کے خلاف کیے گئے حملوں میں پاکستان کے شامل ہونے سے متعلق واضح تصدیق نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے کسی قسم کی مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور یمن میں بحیرہ احمر کے ساحل تک اپنا کنٹرول وسیع کردیا ہے۔
