اٹھک بیٹھک سے بلڈپریشرکوکنٹرول کیاجاسکتاہے،طبی ماہرین

یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اٹھک بیٹھک یا اس سے ملتی جلتی ورزشیں کرنے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو ایک ورزش سے مدد مل سکتی ہے۔درحقیقت ہفتے میں محض ایک بار اٹھک بیٹھک کی ورزش کرنا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 100 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں سے دور رکھا گیا جبکہ دیگر کو پہلے مہینے کے دوران ہر ہفتے 3 بار ورزش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد دوسرے مہینے کچھ افراد کو ورزش سے دور رکھا گیا جبکہ دیگر کو ہر ہفتے 2 سے 3 بار ورزش کرنے کا کہا گیا۔

2 مہینے بعد محققین نے دریافت کیا کہ جو افراد ہفتے میں 3 بار ورزش کرتے ہیں، ان کی بلڈ پریشر کی سطح کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا اور وہ 13.73 ایم ایم ایچ جی تک گھٹ گیا۔

Back to top button