پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا اور 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی۔

رواں ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے 9 پیسے تھی۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے 68 پیسے مہنگی کی گئی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی صارفین کیلئے قیمت میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

Back to top button