باجوڑ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مرتب

خیبرپختونخوا پختونخوا حکومت نے باجوڑ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے مطابق تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےڈی این اے کےلئے بھجوادیے، جائے وقوعہ کی جیو فنسنگ بھی کی گئی، بم ڈسپوزل یونٹ نے نمونے حاصل کرلئے، دھماکے میں دس سے 12 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
آئی جی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ٹیم موقع پر تحقیقات میں مصروف ہے، واقعے میں ملوث تنظیم اور خودکش کی نشاندہی کر رہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات میں پیش رفت ہوگی۔