ایکس (ٹوئٹر) کے تمام صارفین اب اپنی پوسٹس سے پیسے کما سکتے ہیں

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔ایکس کے ایڈ (ad) ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان جولائی کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اب اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ایکس استعمال کرنے والے افراد کچھ شرائط پوری کرکے اپنی پوسٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شمولیت کے لیے ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن، گزشتہ 3 ماہ کے دوران پوسٹس پر ڈیڑھ کروڑ امپریشنز اور کم از کم 500 فالوورز جیسی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔اگر صارف کو پروگرام کے لیے اہل قرار دیا گیا تو پھر اسے ایکس سے پیسوں کے حصول کے لیے ایک Stripe اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔کم از

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی

کم 50 ڈالرز آمدنی پر صارف کو کمپنی کی جانب سے ادائیگی کی جائے گی۔

Back to top button