باجوڑ: قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کا عزم

باجوڑ کے علاقے ماموند میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا کہ وہ وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ہونے والے اس گرینڈ جرگے میں آئی جی ایف سی نارتھ، سول انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جرگے میں بتایا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مشران نے پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔
گرینڈ جرگے کے شرکاء نے امن قائم کرنے کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جبکہ عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
قبائلی عمائدین اور عوام نے جرگے کے انعقاد اور ٹی ڈی پیز کی بروقت واپسی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
