بلوچستان نگراں کابینہ کے 6 وزرا نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی نگران حکومت نے وزرا کو محکمے الاٹ کر دیئے ہیں، کابینہ کے مزید وزرا نے آج عہدوں کا حلف اٹھایا ہے جن میں امان اللّٰہ کنرانی، آصف الرحمان، محمود الحسن مندوخیل، ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، اعجاز جعفر اور جمال رئیسانی شامل ہیں۔

ڈاکٹر امیر محمدجوگیزئی نگراں وزیر صحت، امان اللّٰہ کنرانی نگراں وزیر قانون، نوابزادہ جمال خان رئیسانی کھیل و ثقافت، محمود الحسن مندوخیل وزیر بلدیات و دیہی ترقی ہوں گے۔

سردار اعجاز خان جعفر کو نگراں وزیر برائے بہبود آبادی اور آصف الرحمان کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Back to top button