عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جبکہ 1 لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے جس کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔

توشہ خانہ کیس میں کل عدالت عالیہ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کا عملہ روبکار لے کر اٹک جیل کےلیے روانہ ہوچکا ہے، جس کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

نمک کا کم استعمال فالج کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،ماہرین

Back to top button