کرکٹر شاہین آفریدی سب سے زیادہ کس سے ڈرتے ہیں؟

پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی آپس میں گزارے خوشگوار لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہے، جس میں قومی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ دلچسپ سوال و جواب کرتے دکھایا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارز ایک انٹرویو کے دوران بیک اسٹیج پر ایک دوسرے کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے دکھائی دیے، جس کو دیکھ کر پرستار خوب محظوظ ہوئے۔انٹرویو کے دوران اینکر نے حارث رؤف سے سوال پوچھا کہ آپ کی سب سے پہلی محبت کون ہے، جس پر حارث رؤف نے کہا کہ کوئی بھی نہیں، تاہم وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی نے موبائل اٹھایا اور ویڈیو بناتے ہوئے اینکر سے کہا کہ سوال دوبارہ پوچھیں، شاہین شاہ آفریدی کا یہ کہنا تھا کہ حارث رؤف یکدم بول پڑے کہ میرا پہلا پیار میری بیوی ہے جس پر سب کھلکھلا کر ہنسنے لگ گئے۔اسی دوران جب شاہین شاہ آفریدی کی باری آئی تو حارث رؤف نے بھی موقع ضائع نہیں جانے دیا، اینکر نے سوال پوچھا کہ آپ کو سب سے زیادہ ڈر کس سے لگتا ہے تو شاہین بولے بیوی سے، جس پر حارث رؤف نے قہقہے لگائے اور کہا کہ یہی دنیا کا سچ ہے۔اینکر نے پوچھا کہ سب سے زیادہ وقت کس کے ساتھ گزرتا ہے تو شاہین آفریدی بولے حارث روؤف کے ساتھ، اور سب سے اچھا دوست کون ہے سوال پر شاہین نے پھر حارث کا نام لیا جس پر حارث نے شاہین آفریدی کا وکٹ لینے بعد خوشی منانے والا اسٹائل بناتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں اینکر نے سوال کیاکہ پاکستان ٹیم میں سب سے بہادر کون ہے، جس پر شاہیں آفریدی بغیر سوچے
آرمی چیف کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ
بولے کہ محمد رضوان سب سے بہادر ہے۔
