بیویاں چوری چھپے شوہروں کے موبائل کیوں چیک کرتی ہیں؟

معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے بیویوں کا دفاع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ شادی کے بعد شوہر کی جانب سے موبائل فون پر کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہئے اور انہیں ایسی حرکتیں نہیں اپنانی چاہئیں کہ نوبت یہاں تک پہنچے، اُشنا شاہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا بیویوں کو شوہر حضرات کے موبائل فون چیک کرنے چاہئیں؟ میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کیوں نہیں، اگرچہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل چیک کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہئے لیکن اگر اس کے باوجود بیوی موبائل پکڑ بھی لے تو شوہروں کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو، اکثر مرد حضرات اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں۔ اُشنا شاہ نے اپنے شوہر کی بات کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے، شادی کے بعد کسی فون کوڈز کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے، اگر آپ نے شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں، اپنی فطرت اور حرکتیں اتنی صاف رکھیں کہ تاکہ بیوی کو فون چیک کرنا ہی نہ پڑے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری میں انہیں پہلا موقع اقربا پروری کے تحت ملا، انہیں کینیڈا سے کسی جاننے والے نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بلایا، لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام کام اپنی محنت سے حاصل کیے اور انہیں ایک کے بعد ایک ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی تو انہوں نے کینیڈا واپس جانے کا ارادہ ترک کر دیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ فلم ساز انوراگ کشیپ نے انہیں اپنے شوہر حمزہ امین سے ملوایا تھا، انہوں نے انہیں فون کے ذریعے ملوایا تھا، جہاں سے ان کی دوستی ہوئی اور پھر انہوں نے شادی کرلی، انہوں نے دیکھتے ہی حمزہ امین کو پسند کرلیا تھا، وہ دراز قد اور خوبصورت تھے جب کہ انہیں دیکھتے ہی ان کے شوہر نے والدہ سے بات کی اور کہا کہ اسی سے ہی شادی کرنی ہے۔اُشنا شاہ نے شادی شدہ مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حرکتیں اور فطرتیں اتنی صاف رکھیں کہ ان کی بیویوں کو ان کا موبائل فون چیک ہی نہ کرنا پڑے اگر شوہر کوئی اچھا اور پرخلوص کام بھی کر رہے ہیں تو وہ اپنی بیویوں کو اپنی ذات پر اس طرح یقین دلوائیں کہ وہ ان پر کوئی شک نہ کریں۔خیال رہے کہ اشنا شاہ نے فروری 2023 میں معروف گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ کچھ عرصے سے سکرین سے غائب ہیں لیکن پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ان کی ایک فلم

کھلاڑیوں کی صلاحیت بڑھانے والی انقلابی برقی عینک

ریلیز ہونے والی ہے۔

Back to top button