بابراعظم نے 19 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقی بلے باز ہاشم عاملہ کا کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، نیپال کے خلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انہوں نے سب سے کم اننگز کھیل کر 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنا دیا۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 102ویں اننگز میں اپنی 19ویں سنچری سکور کی، اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا، انہوں نے 19ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں کی تھی، بابراعظم نے اس سے قبل 97ویں اننگز میں 18ویں سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔
بابراعظم نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں کیں، بابراعظم نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔
