کھلاڑیوں کی صلاحیت بڑھانے والی انقلابی برقی عینک

ہم جانتے ہیں کہ ٹینس، گالف، باسکٹ بال، اسکوائش بلکہ کرکٹ میں بھی ایک جانب تو گیند پر نظر رکھنا ہوتی ہے تو دوسری جانب خود مخالف کھلاڑی کی اداؤں کو دیکھ کر تیار رہنے سے کھیل میں کامیابی میں آسانی ہوتی ہے۔ اب ایک اسمارٹ عینک بنائی گئی ہے جو کھلاڑیوں کو ان دونوں امور میں مدد کرسکتی ہے۔
فالکن فریمز نامی یہ ایجاد اعصابی اور بصری مہارت کو بہتر بناسکتی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے نیویارک کی ٹینس اکادمی اور دیگر اداروں سے مدد لی گئی ہے۔ فالکن فریمز ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’اوکیورے‘ نے کی اختراع ہے جس میں ایولوشن آپٹکس کا نامی ادارے کا تعاون بھی حاصل ہے۔
اس کا اوپری نصف حصہ کاٹا گیا ہے جس کے اطراف میں کئی طرح کی ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔ یہ ایل ای ڈی پہننے والے کی نگاہوں (فیلڈ آف وژن) کے تحت نصب کی گئی ہیں۔ پھر نظر جمانے کے عمل کے لیے دو سینسر بھ یلگے ہیں جو دیکھتے رہتے ہیں کہ کھلاڑی کہاں دیکھ رہا ہے اور کس جگہ نظریں جمارہا ہے۔
