بلوچستان : قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشیں، سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل

بلوچستان کےعلاقے قلعہ سیف اللہ کےپہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کےباعث شدید بارش نے ہر طرف تباہی مچادی۔

قلعہ سیف اللہ کےپہاڑی علاقوں مسلسل بارش کی وجہ سے انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلےقریبی آبادیوں،فصلوں اور باغات میں داخل ہوگئے جس سےبڑے پیمانے پر نقصانات کا سامناہے۔سیلابی ریلے آبادی میں آنے کےبعد بڑی تعداد میں لوگ بےگھر ہوگئے۔

عمران خان محمود اچکزئی کے ذریعے بات اس لیے کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کل کو منکر ہوسکیں : خواجہ آصف

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سےمتاثر ہوئی ہےجس سےزیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں پریشان کن صورت حال ہے۔پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کےبعد ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہالے گئے۔

ہرنائی میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے سےسروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سےٹوٹ گیا جب کہ ریلوےپٹری کو بھی نقصان پہنچاہے،زیارت میں پیچی ڈیم بھر گیا، سپل ویز سےپانی کا اخراج جاری ہے۔

Back to top button