بلوچستان دہشت گردی واقعات : کالعدم بی ایل اے نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کےمختلف علاقوں میں حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتےہوئے اسے ‘آپریشن ہیروف’ کا نام دیاہے۔

کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کےترجمان جیئند بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بی ایل اے کےفدائی یونٹ مجید بریگیڈ نےلسبیلہ میں فورسز کے کیمپ پرحملہ کیا ہے۔

خیال رہے ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کی شہادتون کی تاحال حکومتی سطح پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

قلات : دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

یاد رہے کہ لسبیلہ کےعلاوہ بلوچستان کےضلع سبی، تربت اور کوئٹہ میں بھی فائرنگ اور بم دھماکوں کےواقعات رپورٹ ہوئےہیں۔بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Back to top button