قلات : دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس کا ایک سب انسپکٹر،چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کےبعد دہشت گرد فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے جب کہ علاقےکو کلیئر کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہےکہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کےساتھ مقابلہ کررہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرناپڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نےجیونی میں بھی پولیس تھانے پرحملہ کیاتھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کےفاصلے پر واقع تھانے پرکیا گیا۔

بلوچستان : موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد قتل

پولیس ذرائع کےمطابق حملے میں پولیس تھانے کےساتھ کھڑی دوگاڑیوں کو نقصان پہنچا،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Back to top button